20 اپریل ، 2012
کراچی. . . . کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے اولڈ سٹی ایریا رامسامی میں نامعلوم افراد نے ایک گھر کے باہر کھڑے شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ لیاقت آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے طبعی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔