پاکستان
20 اپریل ، 2012

پاکستان سپلائی روٹس کھول دے ، سیکریٹری جنرل نیٹو

پاکستان سپلائی روٹس کھول دے ، سیکریٹری جنرل نیٹو

برسلز. . . . نیٹو کے سیکریٹری جنرل اینڈرز فوگھ راسموسین نے پاکستان سے نیٹو سپلائی روٹس کھولنے اور قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ مطالبہ برسلز میں نیٹو کے رکن ممالک اور افغانستان میں فوج رکھنے والے نان نیٹو ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان دو روزہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کیا۔ اینڈرز فوگھ راسموسین کا کہنا تھا کہ نیٹو کو پاکستان کے ساتھ تعلقات میں دو مسائل ہیں۔ پہلی مسئلہ نیٹو سپلائی لائن کا ہے جو فوری نوعیت کا ہے۔ سپلائی لائن افغانستان میں آپریشن کے لئے ایک لازمی عنصر ہے۔ امید ہے کہ پاکستان سے گذرنے والے سپلائی روٹس جلد از جلد کھول دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلقات میں دوسرا مسئلہ پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں جہاں سے افغانستان میں حملے کئے جاتے ہیں۔ پاکستان سے قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی تیز کرے۔ یہ خود پاکستان کے مفاد میں ہے اور اس سے خطے میں پائیدار امن و استحکام کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت اقدامات کی ضرورت ہے۔ نیٹو پاکستان کے ساتھ مضبوط اورمثبت تعلقات چاہتا ہے۔

مزید خبریں :