پاکستان
20 اپریل ، 2012

لاہور:رہزنی اور نوسر باز گینگ کے7 ارکان گرفتار

لاہور. . . .لاہور میں گارڈن ٹاون پولیس نے رہزنی اور نوسر بازوں کے دو گینگ کے سات ارکان کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ایس پی ماڈل ٹاون معروف واہلہ نے پر یس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گارڈن ٹاون پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے چار ارکان کو گرفتار کرکے اسلحہ،موبائیل فونز،موٹر سائیکل اور ایک گاڑی برآمد کرلی ہے جبکہ جعلی کرنسی بنانے کا جھانسہ دے کر سادہ لوح افراد کو لوٹنے والے گینگ کے تین افراد کو حراست میں لے پچیس ہزار روپے اور جعلی کرنسی بنانے کا سامان قبضہ میں لے لیا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاون نے بتایا کہ ملزمان سے متعدد واداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

مزید خبریں :