03 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد.......پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اسلام آباد میں اپنے ہی ہاتھوں ہونٹ پر مائیک لگنے سے زخمی ہوگئے۔طاہر القادری اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاسے خطاب کرکے اپنی نشست سے اٹھے اور پھر وہ مائیک کو ہاتھوں سے اوپر کر رہے تھے کہ وہ ان کے ہونٹ پر جا لگا جس سے انہیں چوٹ لگ گئی۔