03 اکتوبر ، 2014
لاہور...... سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کے لیے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ پہنچ گئے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، امین فہیم، قمرالزمان کائرہ، منظور وٹو اور دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔ امیر جماعت اسلامی سراجالحق نے سابق صدر کا خیرمقدم کیا۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری لاہور میں دس دن قیام کریں گے اور روٹھے ہوئے کارکنوں کو منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں کو پتھر مت ماریں۔