پاکستان
03 اکتوبر ، 2014

گھر کے چار کمرے بنانے سے گھر تقسیم نہیں ہوتے،الطاف حسین

گھر کے چار کمرے بنانے سے گھر تقسیم نہیں ہوتے،الطاف حسین

کراچی .....متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ دن پہلےآرمی چیف کےسامنےاپنادکھ دردبیان کیا،ملکی سلامتی وبقاکےلیےسیاسی ومذہبی جماعتوں کےساتھ چلناچاہتےہیں،چاردن پہلےآرمی چیف کےسامنےاپنادکھ اوردردبیان کیا،ملکی صورتحال سب کےسامنےہے،انھوں نے ان خیالات کا اظہارجمعہ کی شام نائن زیرو سے متصل جناح گرائونڈ پرجنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔الطاف حسین نے کہا کہ میرےبعض الفاظ سےدل آزاری ہوئی تومعافی مانگی،کسی اورپارٹی نےسرداروں،جاگیرداروں کےبرابرمیں غریبوں کونہیں بٹھایا،اگر جاگیرداروں اوروڈیروں کےبرابرمیں کسی غریب کوبٹھایاہےتوایم کیوایم نےبٹھایاہے،انھوں نے کہا کہ اگرشہری کہیں کہ ہم ایم کیوایم کوکھال دینگےتوپھرکارکن پرچی کاٹیں،کارکنان شہریوں سےپوچھیں کہ وہ کھال کس کودینگے،انھوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھےپتاچلا کہ کسی نےزبردستی کھال چھینی ہے تووہ پارٹی سےخارج ہوگا،زبردستی کسی سےکھال نہیں چھین سکتے،الطاف حسین نے کہا کہ کون کراچی آیااورکون گیا،عیدالاضحیٰ کےبعدسوچیں گے،ایم کیوایم جاگیرداروں،وڈیروں اورسرمایہ داروں کی نہیں غریبوں کی پارٹی ہے،ایک گھرکے4کمرےہونےسےگھرتقسیم نہیں ہوتا،سندھ کی تقسیم ایم کیوایم کامطالبہ نہیں ہے،کراچی میں جلسوں کا موسم ہے،ایک گھر کے چار کمرے ہو جانے سے گھر تقسیم نہیں ہوتا۔دریں اثنا پشاور میں متحدہ قومی موومنٹ کے دفتر کا افتتاح کردیا گیا ہے ،اور معروف قانون داں بیرسٹر سیف ایم کیو ایم خیبر پختونخوا اور فاٹا کے نئے صدر مقرر کردیے گئے ہیں،جبکہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رکن رابطہ کمیٹی میاں عتیق کو پنجاب کا صدر بنانے کا اعلان کیا ہے۔ادھرسہیل مشہدی اوررفیق اجمیری ایم کیوایم حیدرآبادکےزونل اراکین مقرر کردیئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :