03 اکتوبر ، 2014
لندن......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اُچ شریف کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میںآٹھ افراد کے جاں بحق اور چالیس سے زائد زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں الطاف حسین نے مرحومین کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کاا ظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور اس حادثے میں زخمی افراد کو جلد ومکمل صحتیابی نصیب کرے۔(آمین)۔دریں اثناایم کیو ایم کی را بطہ کمیٹی نے سینئر صحا فی و کالم نگار سید محمد اسلم آفا قی اور بلو چی زبا ن کے شاعر ومصنف عبد الغنی نقش کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیاہے ۔ایک تعزیتی بیان میںرا بطہ کمیٹی نے مر حومین کے سوگوار لو احقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہا ر کر تے ہو ئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔را بطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مر حومین کو جنت الفر دوس میں اعلی مقام عطا ء فر ما ئے اور سوگوار ان کو صبر وجمیل عطا کر ئے (آمین )۔علاوہ ازیں رابطہ کمیٹی نے حافظ آباد کی لکی منڈی میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے مقامی صحافی ندیم حیدر کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور قتل کی اس واردات کو آزادی صحافت پر ایک اورحملہ قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ندیم حیدر کے بہیمانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث سفاک قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے مقتول ندیم حیدر کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مقتول کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)