01 مارچ ، 2025
کراچی: رواں سال ملک کا چھٹا پولیو کیس ٹھٹہ سے رپورٹ ہوا ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے ٹھٹہ کے 6 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔
پاکستان پولیو پروگرام کے مطابق رواں سال سندھ سے پولیو کا یہ چوتھا کیس ہے،2024 میں پاکستان میں پولیو کے 74 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
پاکستان پولیو پروگرام کے مطابق گزشتہ سال بلوچستان سے پولیو کے27، سندھ سے 23 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جب کہ خیبرپختنخوا سے 22، پنجاب اور اسلام آباد سے پولیو کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔