24 جنوری ، 2012
لاہور… لاہور کی سیشن کورٹ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ادویات سے ہلاکتوں پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر صوبائی سیکرٹری صحت، ایم ایس پی آئی سی اور فارمیسی انتظامیہ کو 27جنوری کو طلب کر لیا۔ سیشن کورٹ میں پی آئی سی کی ادویات سے ہلاکتوں پر اندراج مقدمہ کی درخواست نعمان احمد ایڈوکیٹ نے دی ہے،درخواست گزار نے موقف اختیار کیاہے کہ دل کے اتنے بڑے اسپتال میں ایک عرصے تک مضر صحت ادویات کا استعمال ہوتا رہا اور متعلقہ افسران کی مجرمانہ غفلت کے باعث کئی افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، درخواست گزار نے سیکرٹری ہیلتھ ،ایم ایس پی آئی سی اورفارمیسی حکام کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی،عدالت نے درخواست سماعت کیلیے منظورکرتے ہوئے فریقین کو27جنوری کوطلب کرلیاہے۔