05 اکتوبر ، 2014
کراچی .......کراچی کے علاقے ایوب گوٹھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے ۔پولیس کے مطابق ایک ملزم چوہدری اسلم پر حملے میں ملوث تھا ۔ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے بتایا کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایوب گوٹھ پولیس چوکی کے قریب چھاپا مارا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی اور دستی بم سے حملہ کیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے7 دہشت گرد مارے گئےجن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ہلاک ہونے والوں میں سے چار کی شناخت امین ، لال زادہ ، حضرت حسین اور عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزموں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برامد ہوا ہے۔ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق ملزم امین ایس ایس پی چوہدری اسلم پر حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی تیار کرنے میں ملو ث تھا ۔ مقابلے کے دواران دو ملزمان زخمی حالت میں فرار ہوگئے ۔