05 اکتوبر ، 2014
کراچی......سندھ کےصوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش چاؤلہ سےقلم دان واپس لے لیا گیاہے،وزیراعلیٰ سندھ نےمحکمہ ایکسائز کااضافی قلم دان صوبائی وزیرجنگلات گیان چندکودیاہے جس کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے،حکومت سندھ نےچھٹی کےروزمکیش چاؤلہ سے قلم دان واپس لینے کانوٹی فکیشن جاری کیا،مکیش چاؤلہ کے پاس اب صرف محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلم دان رہ گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت کی ناراضگی کے باعث مکیش چاؤلہ سےمحکمہ ایکسائزکا قلم دان واپس لیا گیا۔ مکیش چاؤلہ ساڑھے 6 سال سے ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے وزیرتھے۔