پاکستان
06 اکتوبر ، 2014

آرزو ہے پاکستان بھر میں فلاحی مرکز قائم کریں،الطاف حسین

آرزو ہے پاکستان بھر میں فلاحی مرکز قائم کریں،الطاف حسین

کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نےکہا ہےکہ میری آرزوہے کہ ہم پورے پاکستان میں میڈیکل سینٹراورفلاحی مرکزقائم کریںاورمتاثرین کی بڑھ چڑھ کرخدمت کریں۔وہ عیدالاضحی کے موقع پرقربانی کی کھالیںجمع کرنے کے سلسلے میں قائم کئے گئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ پروہاں فلاحی خدمات انجام دینے والے ذمہ داروں اورکارکنوں کو فون پرشاباش دے رہے تھے۔ انہوںنے کہاکہ کراچی سمیت سندھ کے تمام شہروں ، قصبوں اورپنجاب،بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں ذمہ داران وکارکنان عید الاضحی کی خوشیاں اوراپنے گھرباراوردوست احباب کی محفلیں چھوڑکر انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت خدمت خلق فاؤنڈیشن کیلئے قربانی کی کھالیں جمع کررہے ہیںجس پر میں انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔الطاف حسین نے کہاکہ ابتداء میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے پاس صرف دوچارایمبولینسیں تھیں لیکن آج اس کے پاس سوسے زائد ایمبولینس اورکراچی سمیت کئی شہروں میں ایمبولینس سینٹراورمیڈیکل سینٹراوراسپتال ہیں۔انہوںنے کہاکہ میری آرزوہے کہ ہم پورے پاکستان میں میڈیکل سینٹراورفلاحی مرکزقائم کریںاورمتاثرین کی بڑھ چڑھ کرخدمت کریں۔

مزید خبریں :