پاکستان
06 اکتوبر ، 2014

بلاول سے عوام اور نوجوان محبت کرتے ہیں، سید قائم علی شاہ

بلاول سے عوام اور نوجوان  محبت کرتے ہیں، سید قائم علی شاہ

گڑھی خدا بخش......وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سے ملک بھر کے عوام اور نوجوان محبت کرتے ہیں ، اٹھارہ اکتوبر کو مزار قائد پر تاریخ ساز جلسہ ہوگا ۔ یہ بات انہوں نے گڑھی خدا بخش میں نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ 18اکتوبر کو شہید بےنظیر بھٹو کے قافلے پر حملے کے بعد جو سلسلہ ٹوٹا تھا ۔بلاول بھٹو زرداری وہیں سے اپنی سیاست کا آغاز کریں گے ۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک میں جمہوریت چاہتی ہے ، تمام اداروں کو اپنے اپنے دائرے میں کام کرنا چاہئے۔

مزید خبریں :