24 جنوری ، 2012
لاہور…لاہور کے علاقے لکشمی چوک میں پولیس نے ہوٹل پر چھاپہ مارکر فحاشی کے الزام میں نومشتبہ جوڑوں کو گرفتار کر لیا،تھانہ قلعہ گوجر سنگھ پولیس کو شکایت ملی تھی کہ لکشمی چوک کے ایک نجی ہوٹل میں فحاشی کا اڈہ کھلا ہوا ہے، پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کر مختلف کمروں سے 9 جوڑوں کو فحاشی کے الزام میں گرفتار کر لیا، ہوٹل عملے کے کچھ ارکان کو بھی گرفتار کیا گیا تاہم مالک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔