پاکستان
07 اکتوبر ، 2014

جس نے جو کچھ بھی کہا اسے معاف کرتا ہوں، الطاف حسین

جس نے جو کچھ بھی کہا اسے معاف کرتا ہوں، الطاف حسین

کراچی… دہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ جومخالفین ، سیاسی تجزیہ نگاراورقلمکاریہ کہتے ہیںکہ ایم کیوایم کاووٹ بینک کم ہورہاہے ، اس کاگراف گررہاہے وہ عیدالاضحی کے موقع پر ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کوملنے والی قربانی کی کھالیں آکرگن لیں، انشاء اللہ ایم کیوایم کاووٹ بینک ان کے تمام تجزیوں کوایک مرتبہ پھرغلط ثابت کردے گااورانہیں منہ کی کھانی پڑے گی۔انہوں نے یہ بات منگل کی شام کراچی میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ پر بذریعہ ٹیلیفون خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرکراچی کے مضافاتی علاقوں،اقلیتی برادری اوراندرون سندھ، پنجاب، بلوچستان ،خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان کی تنظیمی کمیٹیوں کے ذمہ داران نے الطاف حسین کوبتایاکہ اس مرتبہ تمام علاقوںسے گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ قربانی کی کھالیں حاصل ہوئی ہیں۔الطاف حسین نے تمام تنظیمی ذمہ داروںکوخراج تحسین پیش کیااورکہاکہ اس سال کراچی کے تمام دور درازمضافاتی علاقوں ، سندھ، پنجاب، بلوچستان ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیںعوام نے ایم کیوایم کے فلاحی ادارے کوجس ریکارڈ تعدادمیں قربانی کی کھالیںدی ہیںاس کودیکھتے ہوئے ایم کیوایم سے بلاوجہ کابغض اورنفرت رکھنے والے اورایم کیوایم کاووٹ بینک کم ہونے کی باتیں کرنے والے متعصب قلمکاروںاور دانشوروں کواپنے تبصروںاورتجزیوں پرنظرثانی کرناچاہیے اوروہ دیکھ لیں کہ ایم کیوایم کوصرف کراچی کے ہی تمام علاقوں سے نہیں بلکہ ملک بھرسے کھالیں ملی ہیں ،آج کراچی سے رتوڈیرواورکشمورتک اوروہاں سے آزادکشمیراورگلگت بلتستان تک ایم کیوایم کے چاہنے والے موجودہیںاوریہ ایم کیوایم کے شہیدوں کی قربانیوں کی بدولت ہے۔انہوںنے اے پی ایم ایس اوکے قیام سے لیکرآج کے دن تک شہیدہونے والے تمام شہیدکارکنوں کو خراج عقیدت پیش کیا،اور کارکنوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی جدوجہداورقربانیوں کی بدولت انشاء اللہ جلد ایم کیوایم کواختیاربھی ملے گا اورجب ہمیں اختیارملے گاتو ہم پاکستان کے عوام کوحقوق بھی دیں گے اورانشاء اللہ پاکستان کوایساملک بنائیں گے کہ جسے دیکھنے کیلئے دنیابھرسے لوگ پاکستان کارخ کریں گے۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کوامن اورپیار محبت کا گہوارہ بنادے اورملک میں ایساماحول کردے کہ ملک میں رہنے والاہرشخص خودکومحفوظ تصورکرے ، ہم چاہتے ہیں کہ بوہری، آغاخانی، اسماعیلی،گلگتی بلتستانی سمیت تمام برادریوں اوراقلیتوں سے تعلق رکھنے والے عوام بھی پاکستان میں آرام دہ زندگی بسرکرسکیں ،میرابہت دل چاہتاہے کہ میں پاکستان آؤں،پورے ملک کادورہ کروں ، جب میں پاکستان آنے کی بات کرتا ہوں تومجھ سے برسوں سے دورکارکن توخوش ہوجاتے ہیں لیکن بہت سے لوگوںکی نیندیں حرام ہوجاتی ہیں ۔ انہوں نے کارکنوںکی طرح محنت وجانفشانی سے کام کرنے پر حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، سینیٹرزاورپاکستان اورلندن کی رابطہ کمیٹی کے تمام ارکان کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

مزید خبریں :