07 اکتوبر ، 2014
حیدرآباد… متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ متعصب اورشاؤنسٹ تجزیہ نگار ایم کیوایم کی پالیسیوںپر ضرور تنقید کریں لیکن جھوٹے پروپیگنڈے اوربے بنیادالزامات نہ لگائیں اوراپنے دلوں سے ایم کیوایم کے خلاف نفرت اورتعصب نکال پھینکیں۔ انہوں نے یہ بات منگل کی شب حیدرآباداورسکھرمیں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے سلسلے میں قائم کئے گئے کیمپوں پر موجود ذمہ داروں ، منتخب نمائندوں اور کارکنوں سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کئی برسوں سے عوام کی بلاامتیاز خدمت کرتی چلی آئی ہے، 2005ء کازلزلہ ہویاتواترسے آنے والے ہولناک سیلاب ہوں کے کے ایف اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ ان متاثرین کی مددکرتی رہی ہے، وعدہ کرنابہت آسان ہوتاہے اسے نبھانامشکل ہوتاہے مگر مجھے اپنے ان ساتھیوں پر ناز ہے جنہوں نے نامساعدحالات کے باوجوداپنے وعدے کاپاس رکھااورآج تک تحریک سے جڑے ہوئے ہیں، آج شہیدوں کی روحیں خوش ہیں کہ تحریک آج آگے سے آگے بڑھ رہی ہے۔ الطاف حسین نے اس موقع پر حیدرآبادکیمپ پرموجود سابق میئر آفتاب شیخ ، سابق ڈپٹی میئر رشیدبھیااوردیگرسینئرکارکنوں کوخوش آمدیدکہاجنہوں نے الطاف حسین کویقین دلایاکہ وہ تحریک کیلئے ماضی کی طرح ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیارہیں۔ الطاف حسین نے کہاکہ جومتعصب تجزیہ نگارایم کیوایم میں ٹوٹ پھوٹ اور گروپ بندی کی خودساختہ ،من گھڑت اوربے بنیاد خبریں پھیلارہے ہیں وہ دیکھ لیں کہ لوگ ایم کیوایم چھوڑ کرجانہیں رہے بلکہ ایم کیوایم کے جوپرانے ذمہ داران اپنی مجبوریوں یاکسی وجہ سے گھربیٹھ گئے تھے یاکنارہ کش ہوگئے تھے وہ بھی ایم کیوایم میں واپس آرہے ہیں اور تحریک کی جدوجہدمیں دوبارہ سرگرم ہوگئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ایم کیوایم کے بارے میں منفی پروپیگنڈے کرنے والے دیکھ لیں کہ آج ایم کیوایم کے فلاحی ادارے کوملنے والی قربانی کی کھالوں کی تعدادنے ماضی کے تمام ریکارڈتوڑ دیئے ہیں،سندھ کے پڑھے لکھے نوجوان باشعورہوچکے ہیں اورانکی اکثریت آج الطاف حسین کے ساتھ ہے۔سندھ کی صورتحال کاذکرکرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ بدقسمتی سے گزشتہ 67سال میں سندھ کی ترقی وخوشحالی کیلئے آج تک کسی نے کوئی کام نہیں کیا، رتوڈیرو، نوڈیرو، شکارپور، لاڑکانہ، کشمور، دادو اور اندرون سندھ کے دیگرشہروںمیں وڈیروں اورجاگیرداروں کے محلات تونظرآتے ہیں لیکن غریب ہاری آج بھی ٹوٹی پھوٹی جھونپڑیوںمیں رہ رہے ہیںاوروہ سڑکوں، اسپتالوں اوردیگربنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں غریب سندھیوںکویہ خوشخبری دیناچاہتاہوںکہ ظالم جاگیرداروںاوروڈیروں کے ظلم سے ان کی آزادی کادن قریب آرہا ہے ۔ الطا ف حسین نے ان کارکنان کوزبردست خراج تحسین پیش کیاجوعید کی خوشیاں اورتمام گھریلومصروفیات ترک کرکے نامساعد حالات اورسخت گرمی کے باوجود خدمت خلق فاؤنڈیشن کے لئے قربانی کی کھالیں جمع کررہے ہیں۔ دریں اثنا الطاف حسین نے کراچی میں جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولاناساجداللہ اور مولانامسعود کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی شدیدمذمت کی ہے اوراس واقعہ کو شہرمیں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکا نے کی گھنائونی سازش کاحصہ قراردیاہے۔ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ بعض امن دشمن عناصرسوچی سمجھی سازش کے تحت شہرمیںفرقہ وارانہ قتل کے واقعات کرر ہے ہیں تاکہ عوام کوفقہ اورمسلک کی بنیادپرآپس میں لڑایاجائے۔انہوں نے کہاکہ عوام فقہ اورمسلک کی بنیادپر آپس میںلڑنانہیں چاہتے بلکہ وہ آپس میں ملکررہ رہے ہیں،انھوں نے مولاناساجداللہ اور مولانامسعودکے سوگوارلواحقین اوران کی جماعتوں کے قائدین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ا نہیںاپنی جواررحمت میں جگہ دے۔