07 اکتوبر ، 2014
کراچی.......متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور حق پرست سینیٹر بابر خان غوری نے کہا ہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن ہر سال چرم قربانی اکھٹا کرنے میں اپنا گزشتہ ریکارڈ توڑ دیتا ہے اور اس مرتبہ تو عید کے دوسرے روز ہی پچھلے تمام ریکارڈ ز ٹوٹ گئے ہیں جس پر ہم کراچی ، حیدر آباد ، اندرون سندھ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبر پختوخوا ، گلگت بلتستان ، کشمیر سمیت ملک کے دیگر حصوں موجود ان تمام ہمدرد عوام کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنھوں نے الطاف حسین کی اپیل پر ایم کیوا یم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو ریکارڈ تعداد میں قربانی کی کھالیں جمع کرا وائی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید کے دوسرے روز فیڈرل بی ایریا بلاک 4کے طارق گراؤنڈ میں چرم قربانی اکھٹا کرنے کے لئے قائم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ پر میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی عادل صدیقی ، سینیٹر احمد علی انکے ہمراہ تھے ۔ بابر غوری نے کہا کہ الطاف حسین نے ایم کیوا یم کے قیام سے قبل عوامی خدمت کے لئے خدمت خلق کمیٹی کی بنیاد رکھی تھی تو آج خد مت خلق فاؤنڈیشن کے نام سے جانی پہچانی جاتی ہے ،کے کے ایف کے رضا کاران الطاف حسین کی ہدایت پر ملک بھر میں خدمات سر انجام دیتے ہیں اور اس فلاحی سلسلے کا مرکزی اجتماع27رمضان المبارک کو ہر سال منعقد کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم کے ووٹ بینک میں کمی اور منفی پروپگنڈہ کر نے والے تجزیہ نگار خود کے کے ایف کے مرکزی کیمپ پر آکر کھالوں کی تعداد کا جائزہ لیں اور دیکھ لیں۔بعد ازاں میڈیا نمائندگان کو طارق گروأنڈ کا دورہ کر وایا گیا۔دریں اثنابین الاقوامی فلاحی ادارے سن چیریٹی کے زیراہتمام عیدالاضحی کے دوسرے روزبھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوںکے تعاون سے اجتماعی قربانی کی گئیں اورقربانی کے جانوروںکاگوشت پورے اہتمام کے ساتھ غریب وغرباء اور مستحقین میںتقسیم کیاگیا۔علاوہ ازیںعیدالاضحی کے دوسرے روزرکن رابطہ کمیٹی سیدامین الحق نے اورنگی ٹائون کے علاقے سیکٹر6-Lمجاہدآبادمیںسن چیریٹی کادورہ کیااور قربانی کیے گئے جانوروںکاگوشت اپنے ہاتھوںسے ہزاروںمستحق خاندانوںمیںتقسیم کیا ۔اس موقع پرانہوںنےکہاکہ سن چیریٹی بین الاقوامی سطح پرفلاحی سرگرمیوںکوجاری رکھے ہوئے ہے جوالطاف حسین کے ویژن کے مطابق کام کرکے ان پیغام کودنیابھرمیںپھیلارہاہے ۔