20 اپریل ، 2012
لاہور… لاہور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، لوگ خوف کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز لاہور سے 125 کلو میٹر دور بھارت میں تھا۔