پاکستان
20 اپریل ، 2012

جوڈیشل کمیشن :لاہور ہائیکورٹ کے 5 ججزمستقل کرنے کی سفارش

جوڈیشل کمیشن :لاہور ہائیکورٹ کے 5 ججزمستقل کرنے کی سفارش

اسلام آباد… چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے 5 ججز کو مستقل کرنیکی سفارش کی ہے۔ جسٹس الطاف ابراہیم قریشی ، جسٹس عبدالستار اصغر، جسٹس محمود مقبول باجوہ ، جسٹس امین الدین اور جسٹس محمد امیر بھٹی کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی۔جبکہجسٹس اعجاز شاہ اورجسٹس عبدالوحید خان کو مستقل کرنے یا توسیع کی سفارش نہیں کی گئی۔ کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے4 ججز کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی بھی سفارش کی ہے۔توسیع کی سفارش میں جسٹس چودھری محمد یونس ، جسٹس افتخار شاہ ،جسٹس کاظم شمسی ،جسٹس ملک شہزاد گھیبہ شامل ہیں

مزید خبریں :