24 جنوری ، 2012
پشاور …پشاور میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کوشدیدپریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے۔پشاور کے علاقہ رشید آباد، بشیر آباد، گلبہار اور اندرون شہر کے کئی علاقے لوڈشیڈنگ سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں،جہاں چھ سے آٹھ گھنٹے بجلی بند رہتی ہے۔ دوسری جانب دیہی علاقوں میں 9 سے 12 گھنٹے بجلی کی سپلا ئی منقطع رہتی ہے۔بجلی کی آنکھ مچولی اور وولٹیج کی کمی بیشی سے بھی شہری پریشان ہیں۔ کئی علاقوں میں ٹیوب ویل خراب ہوچکے ہیں اور پینے کے پانی کی بھی قلت ہے۔بجلی کی کاروباری طبقہ بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔