پاکستان
15 اکتوبر ، 2014

سیدمجتبیٰ حسن کی شہادت پرالطا ف حسین کی تعزیت

لندن.......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم حیدرآباد زون سیکٹرڈی کے کارکن سیدمجتبیٰ حسن کے المناک شہادت کی سخت ترین الفاظ میںمذمت کی ہے اورواقعے میںسید مجتبیٰ حسن کے بچوںکے زخمی ہونے پرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ سیدمجتبیٰ حسن کوفائرنگ کرکے شہید اوران کے بچوںکوزخمی کرنے والے سفاک دہشت گردوںکوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔ایک بیان میں الطاف حسین نے مجتبیٰ حسن شہیدکے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیںصبرکی تلقین کی اورکہاہے کہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میںمجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکن آپ کے غم میں برابر کا شریک ہیں۔ الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ سیدمجتبیٰ حسن شہیدکواپنی جواررحمت میںاعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے۔ (آمین)۔الطاف حسین نے فائرنگ کے واقعے میںزخمی ہونے والے معصوم بچوںکی جلدومکمل صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کااظہارکیا۔

مزید خبریں :