Time 02 مارچ ، 2025
پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں افطار کے وقت گیس کی فراہمی معطل، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

کراچی کے مختلف علاقوں میں افطار کے وقت گیس کی فراہمی معطل، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
فوٹو: فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں افطار کے وقت گیس کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد بی ایریا، لیاقت آباد 4 نمبر، فیڈرل کیپٹل ایریا اور نارتھ ناظم آباد میں گیس بند ہے۔

ناظم آبادکے مختلف علاقوں، پی آئی بی اور گلشن اقبال کے مختلف بلاکس میں بھی گیس کی فراہمی معطل ہے۔

دوسری جانب سوئی سدرن گیس کے ترجمان نے گیس بند ہونے سے متعلق دعوے کی تردید کی ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی معمول کے مطابق ہے، 95 فیصد علاقوں میں گیس دی جارہی ہے،5 فیصد علاقوں میں شکایات ہیں۔

مزید خبریں :