Time 02 مارچ ، 2025
کھیل

ویرات کوہلی بابر کے سامنے 'صفر' ہیں، سابق پاکستانی کرکٹر کا بڑا بیان

ویرات کوہلی بابر کے سامنے صفر ہیں، سابق پاکستانی کرکٹر کا بڑا بیان
میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے دل سے کام کیا ہے،محسن خان،فوٹو: فائل

پاکستانی بیٹر بابراعظم حالیہ عرصے میں خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں اور چیمپئنز ٹرافی میں بھی وہ ٹیم کے لیے متاثر کن بلے بازی نہ کرسکے جس کی وجہ سے وہ آج کل سخت تنقید کی زد میں ہیں۔

ایسے میں سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر اور  قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور کوچ محسن خان بابراعظم کی حمایت میں سامنے آئے ہیں اور انہوں نے بھارتی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی  کو بابر کے مقابلے میں 'صفر' قرار دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بابر کی حالیہ پرفارمنس اور کوہلی سے ان کے موازنے کے سوال پر محسن خان کا کہنا تھا کہ  ویرات کوہلی بابر اعظم کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہیں، وہ 'صفر' ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق اسٹائلش اوپننگ بلے باز کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ پاکستان کرکٹ کا ہے جو کہ  تباہ ہو چکی ہے،  یہاں نہ تو منصوبہ بندی ہے اور نہ ہی کوئی مناسب حکمت عملی، نہ میرٹ ہے اور نہ ہی یہاں احتساب ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل کے ٹورنامنٹ میں بھی ہم اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نہیں کر پائے تھے جو کہ شرمناک ہے، ہماری کرکٹ ذاتی مفادات اور ذاتی مقاصد کی وجہ سے زوال کا شکار ہو رہی ہے۔

محسن خان کا مزید کہنا تھا کہ سفارش سے ٹیم میں کوئی بھی منتخب ہوسکتا ہے، جب میں چیف سلیکٹر تھا تو  اللہ تعالیٰ کے فضل سے میں خود  ٹیم منتخب کرتا تھا، میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے دل سے کام کیا ہے۔

مزید خبریں :