پاکستان
16 اکتوبر ، 2014

46پولنگ اسٹیشن کے مکمل نتائج، عامر ڈوگر کو برتری حاصل

46پولنگ اسٹیشن کے مکمل نتائج، عامر ڈوگر کو برتری حاصل

ملتان...... این اے 149 ملتان کے 46 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی مکمل نتائج موصول ہوگئے، عامر ڈوگر نے9460 ووٹ اور جاوید ہاشمی نے 5925 ووٹ حاصل کئے۔ ملتان کے حلقہ این اے 149 میں پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، کہیں جاوید ہاشمی آگے، کہیں عامر ڈوگر کو برتری حاصل ہے،جیو نیوز نے غیر حتمی نتائج کا اعلان پانچ بجتے ہی پولنگ ختم ہونے کے بعد کیا، اولیت کے ساتھ ذمے داری کی روایت بھی برقرار رکھی۔ حلقہ 149 کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی، جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہی، صبح کے وقت پولنگ اسٹیشن پر ووٹروں کی تعداد کم تھی تاہم جیسے جیسے وقت گزرتا گیا ووٹروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا گیا۔ آزادامیدوار اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ملک عامر ڈوگر نے چاہ بوہر والا میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ جاوید ہاشمی اور ڈاکٹر جاوید صدیقی کا اس حلقے میں ووٹ ہے ہی نہیں۔ پولنگ کے دوران کئی مقامات پر تلخ کلامی کے واقعات ہوئے لیکن پولنگ کا عمل جاری رہا۔

مزید خبریں :