17 اکتوبر ، 2014
کراچی…رفیق مانگٹ.....ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سیکورٹی حکام نے پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ اگر پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ کی تو وہ پاکستان میں داخل ہو کر خود کارروائی کریں گے۔ایرانی خبر رساں ادارے’’فارس‘‘ لکھتا ہے کہ اسلامی پاسداران انقلاب کور (آئی آر جی سی) کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے اس بات کو دہرایا ہے کہ اگر پاکستان ایران کے بلوچی باغیوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتا تو ایرانی فورسز ہمسایہ ملک کے علاقے میں داخل ہو سکتیں ہیں۔ انہوں نے پاکستان کو خبردار کیا کہ اگر اسلام آباد نے سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے کارروائی کرنے سے انکار کیا تو ایران ان دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے پاکستانی علاقے میں داخل ہو سکتیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ یقین رکھتے ہیں ہر ملک کو اپنی داخلی اور ہمسایہ ممالک کی سلامتی کا احترام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سرحدی سلامتی ہمسایہ ممالک کے لئے اہم ضرورت ہے ہم کسی بھی ملک کے معاملات میں مداخلت کے خلاف اصول پر عمل پیرا ہیں لیکن وہ ان ذمہ داریوں پر عمل کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو ہمارے پاس کارروائی کے سوا کوئی چارہ نہیں۔دہشت گرد جہاں بھی ہوں وہ ہمسایہ ملک میں بھی ہوں وہ انہیں تلاش کر لیں گے اگر وہ دہشت گردی کی کارروائیوں کو ترک نہیں کرتے ہیں تو ہم ان کے ساتھ نمٹنے گے۔رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام کافی عرصے سے پاکستان پر یہ الزام لگاتے آرہے ہیں کہ دہشت گرد سرھد پار سے ایران کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔