پاکستان
17 اکتوبر ، 2014

سرگودھا: عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے، کچھ دیر میں خطاب کرینگے

سرگودھا: عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے، کچھ دیر میں خطاب کرینگے

سرگودھا...... چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے جہاں وہ کچھ دیر بعد جلسے سے خطاب کریں گے۔ عمران خان کو سخت سیکیورٹی میں جلسہ گاہ لایا گیا، ان کے ہمراہ شاہ محمودقریشی، شیخ رشیداوردیگررہنما اسٹیج پر موجود ہیں۔ تحریک انصاف نے آج اسپورٹس اسٹیڈ یم سرگودھا میں میدان سجارکھاہے۔جلسہ گاہ میں کارکنوں کی آمد جاری ہے ۔جو عمران خان سےملنے اوراُن کا خطاب سننے کے لئے بے چین ہیں۔ قائدین کا دعویٰ ہے کہ آج کا جلسہ سرگودھا میں نئی تاریخ رقم کردے گا۔ جلسہ گاہ سے باہر پی ٹی آئی کے مخصوص بیجز اور ٹوپیاں بھی فروخت ہورہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ہو نے والے جلسہ میں 20ہز ا ر سے زا ئد کر سیا ں لگا ئی گئی ہیں جب کہ پا نچ جنر یٹر اور اسٹیڈیم کے اطراف میں بجلی کا خصو صی انتظام کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی منتظمین کا دعوی ٰہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیڑھی اوراسٹیج کے ناقص ہونے کے الزامات بے بنیاد ہیں، اس سلسلے میں خصوصی انتظامات کئےگئےہیں۔ اسپورٹس اسٹیڈ یم سرگودھا 1955 میں قا ئم کیا گیا جس کے مجمو عی طو ر پر 8 دروازوں میں سے 6 دروازے عوام کے لئے مختص کئے گئے ہیں جب کہ مر کز ی دروازہ عمرا ن خا ن کے لئے مختص کیا گیا ہے اور ایک دروازہ میڈ یا اور خواتین کے لئے رکھا گیا ہے، جلسہ گا ہ کے اطراف میں خیر مقدمی بڑ ے بڑے سا ئن بورڈ آ ویز ا ں کر دئیے گئے ہیں۔15سوپولیس اہلکار جلسے کی سیکورٹی کے لئے تعینات کئے گئےہیں۔ تحر یک انصا ف کی مقامی قیادت جلسے کو کا میا ب بنا نے کے لئے سر توڑ کو شش میں مصر و ف ہے ۔اسپورٹس اسٹیڈیم کے دروازے چھوٹے ہو نے کے باعث اسٹیج کے لئے کنٹینر اند ر لا نے کے لئے اسٹیڈیم کی دودیواریں توڑ دی گئی ہیں ۔انتظامیہ کے مطابق ملتان سانحہ کے بعد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موثر انتظامات کرنے کی کوشش کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :