17 اکتوبر ، 2014
کراچی......صوفی بزرگ حضرت سید عبداللہ شاہ غازی ؒ کے 1284ویں عرس کے موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے جمعہ کو مزار پر حاضری دی اور متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے چادر چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، کے ہمراہ رکن رابطہ کمیٹی اورصوبائی معاون خصوصی عبدالحسیب ، محمد عارف خان ایڈوکیٹ اور معاون رابطہ کمیٹی غازی صلاح الدین بھی موجود تھے ۔ایم کیو ایم کا وفد مزار پر پہنچا تو مزار انتظامیہ نے وفد کو خوش آمدید کہاایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور عرس کے موقع پر زائرین کیلئے گورنر سندھ اور صوبائی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔دریں اثنا ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے معروف شاعر منظرایوبی کی صاحبزادی اور شاعرہ محترمہ حجاب منظر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمددی کااظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میںبرابر کے شریک ہیں ۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور منظر ایوبی سمیت مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)