پاکستان
22 اکتوبر ، 2014

پاکستان کو ایٹم بم سے زیادہ ملی اتحاد کی ضرورت ہے،سراج الحق

پاکستان کو ایٹم بم سے زیادہ ملی اتحاد کی ضرورت ہے،سراج الحق

دیر کوٹ،آزاد کشمیر....... جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایسا پاکستان ہونا چاہیے جس کے چیف جسٹس کے ہاتھ میں انگریزی کی کتاب نہیں قرآن پاک ہو،وزیراعظم اذان دیتا ہواورصدر امامت کراسکے،آزادکشمیر کے علاقے دیرکوٹ میں خطاب کر تے ہوئے، سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل نیا پاکستان نہیں، نیا پاکستان 47 اور 71 میں بن چکا اب اسلامی پاکستان چاہیے، امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستانیوں سے کشمیر کے معاملے پر سستی ہوئی،پاکستان کو ایٹم بم سے زیادہ ملی اتحاد کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :