22 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد.......ایم کیو ایم نےدھمکی آمیز خطوط ملنے اور نائن زیرو کے اطراف سے ازبک باشندے کے پکڑے جانے کا واقعہ ایوان میں اٹھایا۔آصف حسنین نے کہا کہ صوبائی حکومت نے معاملے کو سنجیدہ نہیں لیا،رشید گوڈیل نے کہا کہ اگرکسی رکن پر حملہ ہوا تو شدید ردعمل ہوسکتا ہے،قومی اسمبلی اجلاس میں ایم کیوایم کے رہ نما آصف حسنین نے کہا کہ کارکنوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔کل گرفتار ہونے والے ازبک باشندے سے تشویش مزید بڑھ گئی ہے، صوبائی اور وفاقی حکومت فوری طور پر نائن زیرو کو سیکیورٹی فراہم کرے، جس پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ عبدالقادربلوچ اوراعجازجکھرانی نے بات سن لی ہے،وہ وفاقی اور صوبائی حکومت سے بات کریں گے ،اجلاس کے بعد میڈیا سےگفت گو میں ایم کیو ایم کے رہ نما رشید گوڈیل نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم کے کسی رکن پر حملہ ہوا تو عوامی ردعمل کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے گا۔