پاکستان
22 اکتوبر ، 2014

کل سندھ بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی جائےگی ،ایازلطیف پلیجو

کل سندھ بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی جائےگی ،ایازلطیف پلیجو

حیدرآباد....... قومی عوامی تحریک کے صدر ایازلطیف پلیجو نے کہا ہے کہ ٹکراؤ کی سیاست کیخلاف کل سندھ بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی جائےگی ،حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایازلطیف پلیجو نےکہا کہ گذشتہ 2 دہائیوں سے پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ فنکشنل ، قومی عوامی تحریک اور جسقم سمیت تمام پارٹیوں نے کوشش کی کہ ایم کیوایم سےٹکراؤ کی صورتحال پیدا نہ ہو،لیکن افسوس کہ ایم کیوایم نے اختیارات کے نام پرسندھ کی وحدت کو سوالیہ نشان بنادیا ہے،انہوں نے کنورنویدجلیل، رضا ہارون اور وسیم اختر سے درخواست کی کہ وہ اپنی قیادت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ سندھ تقسیم کرنے کی بات نہ کریں،ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ کراچی صوبہ بنا تو وہاں کی اسمبلی میں ایسے فیصلے ہوں گے جس سے پاکستانیوں کے حقوق مارے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ کل سندھ میں یادگار ہڑتال ہوگی ۔

مزید خبریں :