22 اکتوبر ، 2014
سیالکوٹ...... بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر چارواہ سیکٹر میں شدید فائرنگ اور گولہ باری شروع کردی جس سے ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا۔ چناب رینجرز کے مطابق بھارت ایک ماہ سے مسلسل سیزفائر کی خلاف ورزی کر رہاہے، جس کی وجہ سے سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر، سجیت گڑھ، چپراڑ اور بجوات سیکٹرکے متعدد دیہات متاثر ہورہے ہیں، آج دوبارہ بھارتی فورسز کی جانب سے چارواہ سیکٹر پر فائرنگ اور گولہ باری شروع کردی گئی جس سے باجرہ گڑھی کے دیہات میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ کئی مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرگئیں۔ بھارتی فورسز کی جانب سے مساجد کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے جس کے باعث مساجد کو بھی تالے لگادیئے گئے ہیں۔