22 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد.......پولینڈ کے سفیر آندرے اننج نے کہا ہے کہ ہمارے پاس زمین بھی کم ہے اور موسمی حالات بھی سازگار نہیں اس کے باجود پولینڈ پاکستان کے مقابلے میں 20 گنا زیادہ زرعی پیداوار برآمد کرتا ہے،پاکستان کو کان کنی اور زراعت کے شعبوں پر توجہ دینی چاہیئے ۔ یہ بات انہوں نے ماہر تعلیم اور کنسلٹنٹ سید عابدی سے بات چیت میں کہی ۔