پاکستان
22 اکتوبر ، 2014

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو طلب

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو طلب

اسلام آباد...... دھرنوں کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو طلب کرلیا گیا۔ کور کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پر انہی کی صدارت میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں طاہر القادری کی جانب سے دھرنے کے خاتمے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا اور محر م الحرام کے دوران دھرنوں کے حوالے سے لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔

مزید خبریں :