22 اکتوبر ، 2014
لاڑکانہ.......پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہا ہےکہ کراچی میں لبرل فاشسٹ سندھیوں کے خلاف ضیا کا قانون استعمال کرتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کراچی کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ہندو برادری کے تہوار دیوالی کے موقع پر نوڈیرو ہاوس لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کی جانب سے خصوصی تقریب ہوئی۔ جس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، نثار کھوڑو، آغا سراج درانی اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ پنڈال میں خوبصورت لائٹنگ کی گئی تھی۔تقریب میں لاڑکانہ کے 500 ہندو خاندانوں مدعوتھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کو مبارک باد دی کہ وہ واحد حکومت ہےجس نےاس سال دیوالی منائی،جبکہ دوسرے صوبوں میں اقلیتی برادری پر ہونے والے ظلم پر حکمراں خاموش رہتے ہیں۔پاکستان میں جو سلوک غیر مسلموں کے ساتھ کیا جارہا ہے اگر قائد زندہ ہوتے تو ضرور شرمندہ ہوتے۔ پنجاب میں اقلیتی برادری پر حملہ ہویا پشاور میں سکھوں پر حملہسب خاموش رہتے ہیں۔کراچی سندھ کےتاج میں کوہ نوراورمنی پاکستان ہے،مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں۔مرسوں مرسوں جناح کاپاکستان نہ ڈیسوں۔نہ ڈیسوں نہ ڈیسوں، کراچی نہ ڈیسوں۔تقریب کے شرکا کو پرتکلف عشایہ،اور آتش بازی کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔