22 اکتوبر ، 2014
کراچی .......متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بابر غوری کا کہنا ہےکہ جینے مرنے سے کچھ نہیں ہوتا، نئے صوبے تو بنیں گے ۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بابر غوری کا کہنا تھا کہ نئےصوبےبن جاتےتو بنگلہ دیش پاکستان سےالگ نہیں ہوتا، نئےصوبےبنیں گےتوسندھ سمیت پوراپاکستان ترقی کرےگا اور تمام لوگوں کوحقوق ملیں گے، انہوں نے کہا کہ نہ صرف کراچی بلکہ سندھ کےہاریوں کووڈیروں سےآزادی دلائیں گے، جذباتی، نفرت انگیز تقریروں اور مرنے جینے کی باتوں سےکچھ نہیں ہوگا نئے صوبے توبن کے رہیںگے اور پاکستان میں ہی یہ صوبے بنیں گے، سندھ میں تو کم ازکم 3نئےصوبےبنیں گے، پی پی پی رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کےدورمیں ہی کراچی دشمنی ہوئی ہے، یہ اور ان کی حکومت کراچی کاکچرا اٹھانیوالی گاڑیوں کوپٹرول تو دے نہیں سکتے ،یہ کراچی والوں کو کیاحقوق دیں گے۔