21 اپریل ، 2012
لاہور… چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ شیخ عظمت سعید کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں جہاز گرا تو پریشر بڑھے گا ہو سکتا ہے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کا کہا جائے لیکن ایسے جوڈیشل کمیشن بنانے کا کیا فائدہ جس کی سفارشات پر عملدرآمد نہیں ہونا۔ لاہور ہائی کورٹ میں ماتحت عدالتوں کے ججوں کے تربیتی کورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس شیخ عظمت سعید کا کہنا تھا کہ اگر جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر عمل کرنا ہے تو پوچھیں سب کچھ بتا دیں گے، پاکستان کو آنسو پونچھنے کا موقع ہی نہیں ملتا، سیاچن کا دکھ ختم نہیں ہوا کہ جہاز گر گیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ تربیتی کورس کے باوجود بہتر کارکردگی سامنے نہ آئی تو جج کوئی اور دھندہ کر لیں۔کئی اضلاع اور تحصیلوں میں 19، 19 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے ایسی صورت حال میں کام کیسے کیا جائے۔