پاکستان
22 اکتوبر ، 2014

پی پی اور ایم کیو ایم نورا کشتی لڑرہی ہیں، سابق وزرائے اعلیٰ سندھ

پی پی اور ایم کیو ایم نورا کشتی لڑرہی ہیں، سابق وزرائے اعلیٰ سندھ

کراچی...... سندھ کے چار سابق وزرائے اعلیٰ آج مل بیٹھے،رائے یہ دی کہ پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ نورا کشتی لڑرہی ہیں۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم کی لڑائی ملی بھگت ہے، سیاسی ہلچل سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش ہے، شہری سندھ پرمتحدہ قومی موومنٹ کی حکمرانی ہے اور دیہی سندھ پر پیپلز پارٹی راج کرناچاہتی ہے، ان الزامات پر مبنی یہ انکشافات سامنے آئے۔ سندھ کی سیاسی پیش گوئیوں کے باوا آدم پیرعلی مردان شاہ پیر پگارا کے صاحب زادے پیر صدرالدین شاہ راشدی کے گھر پر ،جہاں سندھ کے چار سابق وزرائے اعلیٰ ،ممتازعلی بھٹو،سید غوث علی شاہ ،لیاقت علی جتوئی اور ارباب غلام رحیم جمع ہوئے۔ منجھے ہوئے سیاسی رہنمائوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر بھی تنقید کے نشتر برسائے۔ اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کے اتحاد سے سندھ میں مشترکا مضبوط اپوزیشن بنانے اوردیہی سندھ میں ترقیاتی کام نہ ہونے پرقوم پرست جماعتوں کے ساتھ مل کر پیپلز پارٹی کے خلاف مشترکہ احتجاجی تحریک چلانے پر بھی غور کیا گیا۔

مزید خبریں :