پاکستان
22 اکتوبر ، 2014

عوام نے 5 سال کا مینڈیٹ دیا، لاج رکھیں گے، شہباز شریف

 عوام نے 5 سال کا مینڈیٹ دیا، لاج رکھیں گے، شہباز شریف

لاہور..... وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام نے مسلم لیگ ن کو 5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے، اس مینڈیٹ کی لاج رکھیں گے اور عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ لاہورمیں مختلف اضلاع کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کے دوران شہبازشریف نے کہا کہ مستحکم جمہوری نظام ، ترقی اورخوشحالی لازم و ملزوم ہیں، قومی مفادات کو پس پشت ڈالنا دانش مندی نہیں۔ڈنمارک کے سفیر مولر سورنس نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی۔اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈینش سرمایہ کاروں کے لئے پنجاب میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ڈینش سفیرکا کہنا تھا کہ پاکستان سے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے۔

مزید خبریں :