22 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد...... انقلاب نہ آیا، دھرناختم ہوگیا، پاکستان عوامی تحریک کےکارکن کہتے ہیں وہ کسی کو منہ دکھانےکےقابل نہیں رہے، مایوس کارکن اپنےآبائی گھروں کوسدھارگئے۔ملک میں انقلاب آئے گا، نظام بدلے گا، ان کےسبھی مسائل حل ہوجائیں گے، اس سہانےسپنے کی تعبیر کیلئے پاکستان عوامی تحریک کےکارکن ملک کےمختلف شہروں سےاسلام آباد آئے اورپھرستردن ڈیرہ جمائےرکھا ۔ طویل ترانتظارکےبعدکچھ ہاتھ نہ آیااورعلامہ ڈاکٹرطاہرالقادری نےواپسی کاسندیسہ سنادیا۔پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی بڑی تعداد پہلے ہی دھرنے کو خیر آباد کہہ چکی تھی۔پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی بڑی تعداد اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ وہ جن مقاصد کے لیے آئے تھے ان کو پورا کئے بغیر واپس جا رہے ہیں ۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انھوں نے دھرنے کے ذریعے لوگوں میں شعور پیدا کیا جو ان کی بڑی کامیابی ہے۔