پاکستان
22 اکتوبر ، 2014

کنٹینر والے گئے، ہزاروں ملازمین دھوکے سے پریشان ہیں، طاہراشرفی

کنٹینر والے گئے، ہزاروں ملازمین دھوکے سے پریشان ہیں، طاہراشرفی

اسلام آباد...... پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہراشرفی کا کہنا ہے کہ کنٹینر والے صاحب تو چلے گئے، ان کے 35 ہزار ملازمین اپنے ساتھ ہونے والے دھوکے پر پریشان ہیں۔ ان کاکہناہے کہ انہوں نے صبر سے کام لیا، چاہتے تو عمران خان کو کنٹینر سمیت اٹھا کر پھینک دیتے۔ پاکستان علماء کو نسل کی سپریم کونسل کااجلاس چیئر مین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہراشرفی کی زیرصدارت اسلام آبادمیں ہوا۔ اجلاس سےخطاب میں حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ میڈیا کو 24 گھنٹے یرغمال بنانے والے کس دین کے تحت اسلام آباد سے گئے، بچیوں سے کہا گیا تھا کہ جب انقلاب آئے گاتو ان کی شادیاں کرائی جائیں گی، جہیز دیا جائے گا، وہ پوچھتی ہیں کہ انقلاب کہاں گیا۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کوبھی خوب تنقیدکانشانہ بنایا۔علماء کونسل کے اجلاس میں ایک قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں یکم سے دس محرم عشرہ فاروق و حسین پرامن طور پر منانے اور محرم الحرام میں ضابطہ اخلاق کی پابندی کی اپیل کی گئی۔

مزید خبریں :