پاکستان
21 اپریل ، 2012

کوئٹہ: ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں 3ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ

کوئٹہ… کوئٹہ میں فرنٹئیرکور نے ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، جبکہ پولیس نے بھی مختلف چھاپوں کے دوران نو افراد کو حراست میں لے لیا۔ فرنٹئیرکور کے ترجمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایف سی نے بروری کے علاقے میں معمول کے گشت کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں تین ملزمان کو حراست میں لے لیا، گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، ایف سی ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کومزید کاروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردیاگیا ہے، دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے ایف سی کے ہمراہ بروری اور اس کے نواحی علاقوں میں چھاپے مارے جس کے دوران نومزید مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا، گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :