پاکستان
22 اکتوبر ، 2014

عوامی تحریک کے ساتھ نکلنے کو لندن پلان کا حصہ قرار دینا غلط ہے،عمران خان

عوامی تحریک کے ساتھ نکلنے کو لندن پلان کا حصہ قرار دینا غلط ہے،عمران خان

اسلام آباد........چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا دھرنا دینے کا مطلب کچھ اور تھا، عوامی تحریک کے سربراہ کے ہمارے ساتھ نکلنے کو لندن پلان کا حصہ قرار دینا غلط ہے۔اسلام آبادمیں تحریک انصاف کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے کارکن شہید ہوئے اور اس کی ایف آئی آر تک درج نہیں ہوئی، وہ اپنے کارکنوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے باعث ہمارے ساتھ نکلے۔ عمران خان نے کہا کہ میں نے جب بھی انگلی اٹھائی اس سے مراد ہمیشہ الله رہی، تھرڈ امپائر کا مطلب الله ہے اور وہ دھرنے کے شرکا کے ساتھ ہے۔

مزید خبریں :