23 اکتوبر ، 2014
خیبر ایجنسی.......خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 6شدت پسند مارے گئے۔ ہلاک شدت پسندوں کا تعلق مبینہ طور پر کالعدم لشکر اسلام سے ہے ۔سیکورٹی زرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں شدت پسندوں کے خلاف 16کتوبر سے آپریشن خیبر ون جاری ہے۔آج تحصیل کے علاقے سپاہ میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6شدت پسند ہلاک ہوئےجن کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہے۔تحصیل باڑا میں سیکیورٹی فورسز کی اب تک کی کارروائی کے دوران 35سے زائدشدت پسند مارے گئے ہیں۔جبکہ 5سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور 18زخمی ہوگئےہیں۔آپریشن کے باعث ڈھائی ہزارخاندان مختلف محفوظ مقامات پر نقل مکانی کرچکے ہیں۔