23 اکتوبر ، 2014
کراچی.......کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں رینجرز کا آپریشن جاری ہے ۔آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق شا ہ فیصل کالونی میں رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے ۔آپریشن کے دوران علاقےکے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔ آپریشن 2 روز قبل گرفتار ہو نے والے ملزمان کی نشاندہی پر کیا جارہا ہے۔ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔