23 اکتوبر ، 2014
لندن .....لندن میں ہیروئن اسمگلنگ کاجرم ثابت ہونے پر 6پاکستانیوں برطانوی عدالت نے سزاسنادی ۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق ایک پاکستانی کو9سال،ایک کو8سال اور4 ملزمان کو پانچ ، پانچ سال قیدکی سزا سنائی گئی۔ ملزمان کی گرفتاری کےلیےکراچی میں اینٹی نارکوٹکس فورس کاتعاون حاصل رہا۔ ان افراد نے بچوں کے کپڑوں اور سامان میں ہیروئین اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔ ان افراد کے قبضے سے ملنے والی ہیروئین کی مالیت لاکھوں پاؤنڈز میں بتائی گئی ہے۔