23 اکتوبر ، 2014
لاہور.......لاہورہائی کورٹ نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات آئی ایس آئی اور پاک فوج سے کرانے کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔ہائی کورٹ کےر وبرو انتخابی دھاندلی کی تحقیقات آئی ایس آئی اور پاک فوج سے کرانے کی درخواست کاشف سلیمانی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔جسٹس منصور علی شاہ نے ہائی کورٹ کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا۔فاضل جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات فوج یا آئی ایس آئی کرے۔