23 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد ...........یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ اوگرا ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4روپے 50پیسے کمی کا امکان ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر 5 روپے، ہائی اوکٹین کے نرخ 6روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت 5 روپے 80 پیسے فی لیٹرکم ہونے کی توقع ہے۔