23 اکتوبر ، 2014
لاڑکانہ.........پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت اور قانون سازی کیلئے متحدہ کے ساتھ رہے، حکومت بنانے کیلئے ان سے اتحاد کی ضرورت نہیں تھی،2018 ءمیں بھی ہمیں سندھ میں ایم کیوایم کے اتحاد کی ضرورت نہیں پڑےگی، جمہوریت کے لیے ہر سیاسی پارٹی سے بات کرنے کو تیار ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھی طاقت کا استعمال کرسکتے ہیں لیکن اقتدار کے بھوکے نہیں،ہماری طاقت ہماری عوام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم لانگ مارچ کرتے تو شیر بلی بن کر، ڈرکر بھاگ جاتا مگرہم مضبوط اورمحفوظ پاکستان چاہتےہیں،کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے،جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے ہر پارٹی سے بات کریں گے۔