پاکستان
21 اپریل ، 2012

بلوچستان میں فوجی کاروائی کسی صورت قابل قبول نہیں ، جاوید ہاشمی

بلوچستان میں فوجی کاروائی کسی صورت قابل قبول نہیں ، جاوید ہاشمی

کوئٹہ… پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں فوجی کاروائی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، صوبے کے عوام کو ان کے حقوق اور اختیارات دینا ہوں گے ۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بین الاقوامی قوتوں کی نظریں رہی ہیں، یہاں لوگوں کو لاپتہ کردینے سے مسائل بڑھ رہے ہیں،ایسا کرنا کسی مسئلہ کا حل نہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کو ہمارے ادارے ہی توڑنے کے درپے ہیں،مسائل کے حل کے لئے ملک میں وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا پڑے گا۔

مزید خبریں :