پاکستان
23 اکتوبر ، 2014

بچوں کے لیے مزید کام کرنا چاہتی ہوں ،ملالہ

بچوں کے لیے مزید کام کرنا چاہتی ہوں ،ملالہ

لندن........نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کاکہناہے کہ وہ بچوں کے لیے مزید کام کرنا چاہتی ہیں اورتمام ترتوجہ بچوں کی تعلیم پر مرکوز ہے۔نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ایک انٹرویو میں اپنے کاموں کے حوالےسے اہم باتیں کیں۔ ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ وہ بچوں کے لیے تعلیم کے شعبے میں مزید کام کرناچاہتی ہیں۔ملالہ فنڈ سے انھوں نے پہلا پروجیکٹ سوات میں شروع کرنے کے بارے میں بتایا۔انھوں نے ایوارڈ حاصل کرنے کے وقت کلاس میں موجودگی اور ٹیچر کے ردعمل کا دلچسپ واقعہ بھی سنایا۔انھوں نے امید ظاہرکی کہ ان کی آوازکو اب زیادہ اہمیت دی جائیے گی اوروہ جلد سوات جاکر وہیں رہائش اختیارکریں۔

مزید خبریں :